- Advertisement -

پُر کیف مناظر ہیں دن رات مدینے میں

نعتِ رسولِ مقبولؐ از ایوب صابر

پُر کیف مناظر ہیں دن رات مدینے میں
رحمت کی برستی ہے برسات مدینے میں

میں آقاؐ کے روضے پر رو رو کے دُعا مانگوں
مل جاتی ہے بخشش کی سوغات مدینے میں

آقاؐ کے قدم چھو کر اُجلی ہے زمیں دیکھو
سورج کی طرح دیکھے ذرات مدینے میں

اب شہر مدینہ کی گلیوں میں بسیرا ہے
سب دور ہوئے دل کے خدشات مدینے میں

طیبہ کی فضاؤں میں اک نور کی چادر ہے
مٹ جاتے ہیں دل کے سب ظلمات مدینے میں

حالت پہ مری بھی ہو سرکارؐ کرم اتنا
لوگوں کے بدلتے ہیں حالات مدینے میں

اندر ہے عجب ہلچل آنکھوں میں نمی صابرؔ
قابو میں کروں کیسے جذبات مدینے میں

ایوب صابر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ایک اردو غزل از ایوب صابر