آپ کا سلاماسلامی گوشہاویس خالدنعتیہ کلام ﷺ

ہوئے ختم سب اندھیرے

ایک اردو نعتﷺ از اویس خالد

ہوئے ختم سب اندھیرے، آئے ہیں کملیؐ والے
ہوئے چار سُو سویرے، آئے ہیں کملیؐ والے

تحت الثریٰ سے لے کر سدرہ کی چوٹیوں تک
رحمت نے سارے گھیرے، آئے ہیں کملیؐ والے

مسرور ساری دنیا،سارا جہاں ہے روشن
خوشیوں کے لگ گئے ڈیرے، آئے ہیں کملیؐ والے

قیصر کا تاج و تیور،کِسریٰ کے اونچے تختے
قدرت نے اُلٹے پھیرے، آئے ہیں کملیؐ والے

ہوئیں ختم سب کی فکریں،سبھی غم اویس بھاگے
دن پھِر گئے ہمارے، آئے ہیں کملیؐ والے

 

اویس خالد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button