جاوید اختر
جان نثار اختر کے گھر 17 جنوری 1945ءمیں جب ایک ننھے بچے نے آنکھ کھولی تو اپنی ایک نظم کے مصرعے
’لمحہ لمحہ کسی جادُو کا فسانہ ہوگا‘
کی نسبت سے اُس بچے کا نام ’جادُو‘ رکھا گیا۔۔۔ کچھ عرصے بعد یہ نام بدل کر ’جاوید‘ کر دیا گیا کہ جادُو سے قریب تر تھا۔۔۔
جاوید اختر نے ایک علمی گھرانے میں پرورش پائی اور ادب سے محبت انہیں گویا وراثت میں نصیب ہوئی۔۔۔ مُضطر خیر آبادی (شاعر) دادا، جان نثار اختر والد تھے تو مجاز لکھنوئی جیسے بلند قامت شاعر جاوید کے ماموں تھے۔۔۔ یہ گھر کے ماحول کا اثر ہی تھا کہ جاوید نے لڑکپن میں ہی اردو اور دنیا کی مختلف زبانوں کا کلاسیکی ادب پڑھنا شروع کر دیا اور جس عمر میں بچے کھیل کود میں دلچسپی لیتے ہیں اس عمر میں جاوید کو اردو کے ہزاروں شعر زبانی یاد تھے۔۔۔ یوں یہ تعجب کی بات نہیں کہ سکول اور کالج میں جاوید تقریروں اور بیت بازی کے لیے شہرت رکھتے تھے۔۔۔
اُردو کے سینکڑوں شعراء کے دیوان پڑھ لینے اور عمدہ شعر سے شغف رکھنے کے باوجود جاوید اختر نے اپنی زندگی میں شاعری کو قدرے تاخیر سے اختیار کیا۔۔۔ 80ء کی دہائی کے بعد بالی وُوڈ کو یقیناً ایسے بے حساب نغمے عطاء ہوئے جنہیں آج بھی شوق سے سنا جاتا ہے اور جن کے لیے جاوید اختر کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
-
ذرا موسم تو بدلا ہے
ایک اردو غزل از جاوید اختر
-
زندگی کی آندھی میں ذہن کا شجر تنہا
ایک اردو غزل از جاوید اختر
-
میں خود بھی سوچتا ہوں یہ کیا میرا حال ہے
ایک اردو غزل از جاوید اختر
-
میری آوارگی
جاوید اختر کی ایک اردو نظم
-
نگل گئے سب کی سب سمندر زمیں بچی
ایک اردو غزل از جاوید اختر
-
خواب کے گاؤں میں پلے ہیں ہم
ایک اردو غزل از جاوید اختر
-
سوال کیا ہے؟
جاوید اختر کی ایک اردو نظم
-
جو اِتنے قریب ہیں اِس دل سے
ایک اردو غزل از جاوید اختر
-
ایک مہرے کا سفر
جاوید اختر کی ایک اردو نظم
-
میں پا سکا نہ کبھی اس خلش سے چھٹکارا
ایک اردو غزل از جاوید اختر
-
جسم دمکتا، زلف گھنیری، رنگیں لب، آنکھیں جادو
ایک اردو غزل از جاوید اختر
-
تم کو دیکھا تو یہ خیال آیا
ایک اردو غزل از جاوید اختر
-
تم نہ جان پاؤ گے
جاوید اختر کی ایک اردو نظم
-
آپ سے مل کے ہم کچھ بدل سے گئے
ایک اردو غزل از جاوید اختر
-
کسی کا حکم ہے
جاوید اختر کی ایک اردو نظم