اردو نظمجاوید اخترشعر و شاعری

میری آوارگی

جاوید اختر کی ایک اردو نظم

میری آوارگی

پھرتے ہیں کب سے دربدر، اب اس نگر اب اُس نگر
اک دوسرے کے ہمسفر، میں اور میری آوارگی
ناآشنا ہر رہگزر، نامہرباں ہر اک نظر
جائیں تو اب جائیں کدھر، میں اور میری آوارگی
ہم بھی کبھی آباد تھے ایسے ۔۔۔ کہاں برباد تھے
بےفکر تھے، آزاد تھے، مسرور تھے، دلشاد تھے
وہ چال ایسی چل گیا ہم بجھ گئے دل جل گیا
نکلے جلا کے اپنا گھر، میں اور میری آوارگی
جینا بہت آساں تھا، اک شخص کا احسان تھا
ہم کو بھی اک ارمان تھا جو خواب کا سامان تھا
اب خواب ہے نہ آرزو، ارمان ہے نہ جستجو
یوں بھی چلو خوش ہیں مگر میں اور میری آوارگی
وہ مہوش وہ ماہ رو، وہ ماہِ کامل ہوبہو
تھیں جسکی باتیں کوبکو، اس سے عجب تھی گفتگو
پھر یوں ہوا وہ کھو گئی تو مجھکو ضِد سی ہوگئی
لائیں گے اسکو ڈھونڈ کر میں اور میری آوارگی
یہ دل ہی تھا جو سہہ گیا وہ بات ایسی کہہ گیا
کہنے کو پھر کیا رہ گیا، اشکوں کا دریا بہہ گیا
جب کہہ کے وہ دلبر گیاترے لئیے میں مر گیا
روتے ہیں اسکو رات بھر، میں اور میری آوارگی
اب غم اٹھائیں کس کے لئیے، آنسو بہائیں کس کے لئیے
یہ دل جلائیں کس کے لئیے، یوں جان گنوائیں کس کے لئیے
پیشہ نہ ہو جسکا ستم، ڈھونڈیں گے اب ایسا صنم
ہوں گے کہیں تو کارگر، میں اور میری آوارگی
آثار ہیں سب کھوٹ کے، امکان ہیں سب چھوٹ کے
گھر بند ہیں سب گھٹ کے، اب ختم ہیں سب ٹوٹ کے
قسمت کا سب یہ پھیر ہے، اندھیر ہے اندھیر ہے
ایسے ہوئے ہیں بےآثار، میں اور میری آوارگی
جب ہمدم و ہمراز تھا تب اور ہی انداز تھا،
اب سوز ہے تب سازتھا، اب شرم ہے تب ناز تھا
اب مجھ سے ہو تو ہو بھی کیا، ساتھ ہو وہ تو وہ بھی کیا
اک بے ہنر، اک بےثمر، میں اور میری آوارگی

جاوید اختر

سائٹ منتظم

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button