آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریفرح گوندل

بس ایک میں تھی کوئی

فرح گوندل کی ایک اردو غزل

نزر حسین ناز صاحب کی زمین میں

بس ایک میں تھی کوئی دوسرا نہ تھا مرے ساتھ
پھر اس نے ہاتھ بڑھایا , کہا کہ آ مرے ساتھ

وہ ایک , آدھی گواہی بھی کب سنی گئی تھی
کوئی نہ بولا تو بولا مرا خدا مرے ساتھ

انھیں خبر تھی کہ میں ہجر زاد پنچھی ہوں
شجر سے کوئی پرندہ نہیں اڑا مرے ساتھ

میں اسکو تازہ زمانوں کی دھول سمجھی تھی
یہ سازشوں کا دھواں پھیلتا رہا مرے ساتھ

کوئی تو ہوتا جو کرتا مری مسیحائی
کوئی تو ہوتا جو یہ ہجر تاپتا مر ے ساتھ

میں کہہ رہی تھی ” محبت نے چن لیا مجھ کو ”
وہ کہہ رہا تھا ” یہ بے حد برا ہوا مرے ساتھ ”

فرح گوندل

فرح گوندل

نام فرح گوندل ، سکونت اسلام آ باد- پیدائش ملکوال منڈی بہاوالدین- تعلیم ایم فل اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button