آپ کا سلاماردو غزلیاتایم اے دوشیشعر و شاعری

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

ایم اے دوشی کی ایک اردو غزل

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے
محبت سے رہائی کی اجازت ہے

میں تیرے بن جو زندہ رہ رہا ہوں تو
تجھے بھی بے وفائی کی اجازت ہے

وہ تنہائی کے دکھ کو جانتا ہے سو
اسے بھی ہم نوائی کی اجازت ہے

زمانے میں برائی کر رہا ہے جو
اسی کو پارسائی کی اجازت ہے

کوئی پاؤں کو چُھو لے تو ہے مجرم پر
کسی کو تو کلائی کی اجازت ہے

اگر ہو بے وفا تو یار سن لو تم
وفا کو کاروائی کی اجازت ہے

وہ چہرے کو چھپا کر پھر رہا ہے کیوں
وہ جس کو رونمائی کی اجازت ہے

خدا ہم سے خفا ہر گز نہیں ہوگا
ہمیں دوشی خدائی کی اجازت ہے

ایم اے دوشی

post bar salamurdu

ایم اے دوشی

ایم اے دوشی اردو شاعر | مصنف | براڈکاسٹر | صحافی- چیئرمین صدائے سخن پروفائل نام: ایم اے دوشی پیشہ: اردو شاعر | مصنف | براڈکاسٹر | صحافی عہدہ: چیئرمین – صدائے سخن تاریخ پیدائش : 1988 مقام: اسلام آباد، پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button