اردو غزلیاتجمیل الدین عالیشعر و شاعری

بے سبب تجھ سے ہر اک بات پہ نالاں ہونا

جمیل الدین عالی​ کی ایک اردو غزل

بے سبب تجھ سے ہر اک بات پہ نالاں ہونا
اپنا پیشہ ہی جو ٹھہرا ہے پریشاں ہونا

اتنی رسوائیاں سہہ لی ہیں تو اک یہ بھی سہی
ہم کو منظور ہے منت کش درباں ہونا

تجھ میں کیا بات ہے جو مجھ میں نہیں ہے ظالم
ہاں مگر تیرے لیے میرا پریشاں ہونا

ہائے اس بزم کے آداب جہاں لازم ہو
کبھی حیراں نظر آنا کبھی حیراں ہونا

عمر بھر کے لیے کافی ہے وہی ایک جھلک
تم کو لازم نہیں ہر شے سے نمایاں ہونا

خامشی میری کہیں اور پشیماں نہ کرے
تم اگر ہو بھی تو خلوت میں پشیماں ہونا

لوگ دیکھیں تو نہ جانے اسے کیا سمجھیں گے
آئنہ دیکھنا تیرا مرا حیراں ہونا

جیسے ساحل سے چھڑا لیتی ہیں موجیں دامن
کتنا سادہ ہے ترا مجھ سے گریزاں ہونا

ہیں تیرے رخ پہ وہ تقدیس کے پرتو کہ تجھے
زیب دیتا ہی نہیں دشمن ایماں ہونا

کیا خبر ان کو کہ ہے کتنا عجیب اے عالیؔ
اک گراں شے کا کسی کے لیے ارزاں ہونا

جمیل الدین عالی

post bar salamurdu

سائٹ منتظم

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button