اردو غزلیاتحفیظ ہوشیارپوریشعر و شاعری

بے چارگئ حسرت دیدار دیکھنا

حفیظ ہوشیارپوری کی اردو غزل

بے چارگئ حسرت دیدار دیکھنا

مشکل نہ دیکھنا ہے تو دشوار دیکھنا

لمحات انتظار کی رفتار دیکھنا

وہ بار بار سایۂ دیوار دیکھنا

یوں دیکھنا کہ ٹوٹے نہ رشتہ نگاہ کا

اک بار دیکھنے میں وہ سو بار دیکھنا

یا صبح ہی سے شام کا پر کیف انتظار

یا شام ہی سے صبح کے آثار دیکھنا

کیا دل فریب ہے ترے خواب گراں کا حسن

تجھ سے نہاں ترے لب و رخسار دیکھنا

درد فراق کی سحر اولیں حفیظؔ

اٹھتے ہی جانب در و دیوار دیکھنا
حفیظ ہوشیارپوری

post bar salamurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button