تیرا وعدہ جھوٹا نکلا
ہجر ہی آخر سچا نکلا
میرا آنا دل میں تیرے
تیز ہوا کا جھونکا نکلا
ہم نے خود کو برسوں دیکھا
صرف نظر کا دھوکہ نکلا
اندر کی خاموشی ٹوٹی
دل سے شور شرابہ نکلا
میں سمجھا تو دکھ بانٹے گا
تو بھی غم کا مارا نکلا
جس کے خوف سے بھاگ رہا تھا
وہ اپنا ہی سایہ نکلا
طارق جاوید