آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریکاشف حسین غائر

نشّۂ غم ہے اور ہم ہیں بس

کاشف حسین غائر کی ایک اردو غزل

نشّۂ غم ہے اور ہم ہیں بس
ایک عالم ہے اور ہم ہیں بس

عشق میں یار یہ من و تُو کیا
لفظ اک ’ہم‘ ہے اور ہم ہیں بس

حاصلِ جستجو نہیں معلوم
سعیِ پیہم ہے اور ہم ہیں بس

تیرا عکسِ خیال ہے اور دل
دیدۂ نم ہے اور ہم ہیں بس

یہ ہَوا یہ چراغِ جاں غائر
بس کوئی دم ہے اور ہم ہیں بس

کاشف حسین غائر

post bar salamurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button