دل کی بستی میں اجالا نہیں ہونے والا
میری راتوں کا خسارا نہیں ہونے والا
میں نے الفت میں منافع کو نہیں سوچا ہے
میرا نقصان زیادہ نہیں ہونے والا
اس سے کہنا کہ مرا ساتھ نبھائے آ کر
میرا یادوں سے گزارا نہیں ہونے والا
وہ ہمارا ہے ہمارا ہے ہمارا ہے فقط
باوجود اس کے ہمارا نہیں ہونے والا
آج اٹھا ہے مداری کا جنازہ لوگو
کل سے بستی میں تماشہ نہیں ہونے والا
ہمانشی بابرا