آپ کا سلاماردو نظمڈاکٹر طارق قمرشعر و شاعری

ننّھے فرشتوں کا نوحہ

ڈاکٹر طارق قمر کی ایک اردو نظم

اداس و مایوس بام و در اور اجاڑ آنگن ،
اب اُن فرشتوں کے منتظر ہیں
یہ دل شکستہ یہ دل گرفتہ خموش رستے انہی فرشتوں کے ننّھے قدموں کی آہٹوں کو پکارتے ہیں ،
جو اپنے بستوں میں خواب لے کر ، قلم دوات و کتاب لے کر ،
کبھی یہاں پر ٹہل رہے تھے،
یقیں کے قدموں سے چل رہے تھے ،
یہ کیسی سفّاک کالی آندھی چلی کہ جس نے،
شگفتہ پھولوں کی پتّی پتّی بکھیر دی ہے ،
یہ کیسے شعلے اٹھے ہیں جس میں گلاب چہرے جھلس گئے ہیں ،
چمکتی آنکھوں میں کس نے بارود بھر دیا ہے ،
لہو میں لتھڑے ہوئے یہ بستے،
بریدہ شانوں کو تک رہے ہیں ،
دریدہ خوابوں پھٹی کتابوں کو تک رہے ہیں ،
انہیں بتاؤ
ازل سے ظلمت نژاد لوگوں کا یہ چلن ہے ،
کہ زندگی کی کتاب کو بے اُصول لفظوں سے پاٹ ڈالیں،
یہ زندگی سے امید کی ہر کرن مٹا دیں ،
یقیں کے ہاتھوں کو کاٹ ڈالیں ،
یہ ننّھے بستوں میں آرزوؤں کے سارے خوابوں کو دفن کردیں ،
اصول و اخلاق سب ہٹا کر
یہ جیفری ایپسٹین بھر دیں

طارق قمر

post bar salamurdu

ڈاکٹر طارق قمر

ڈاکٹر طارق قمر سینئر ایسو سی ایٹ ایڈیٹر نیوز 18 اردو لکھنئو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button