اردو غزلیاتسپنا مولچندانیشعر و شاعری
نہیں یہ فکر کہ وہ شخص بے وفا ہوگا
سپنا مولچندانی کی ایک اردو غزل
نہیں یہ فکر کہ وہ شخص بے وفا ہوگا
جو میرا ہو نہ سکا وہ کسی کا کیا ہوگا
یہ سوچ کر کے تعارف نہیں دیا اپنا
ضرور تم نے مرے بارے میں سنا ہوگا
یہ جانتے ہیں کہ سینہ میں اس کے پتھر ہے
مگر یقین ہے پتھر میں دل چھپا ہوگا
زباں پہ لاتا نہیں ہے کبھی جو ذکر عشق
ضرور عشق میں پاگل کبھی رہا ہوگا
سمجھ رہے تھے محبت کا سلسلہ جس کو
خبر نہیں تھی کہ وہ ایک حادثہ ہوگا
یہ سوچ کر تجھے ہم یاد کرتے رہتے ہیں
تجھے بھلانے کا کوئی تو راستہ ہوگا
سپنا مولچندانی








