آپ کا سلاماسلامی گوشہمحمد رضا نقشبندینعتیہ کلام ﷺ
نہ ملتا ان کا سنگِ در ، بتاؤ ہم کہاں جاتے
ایک اردو نعتﷺ از محمد رضا نقشبندی
نہ ملتا ان کا سنگِ در ، بتاؤ ہم کہاں جاتے
کہاں جھکتا ادب سے سر، بتاؤ ہم کہاں جاتے
سنبھالا آپ نے ہر دم ، نہیں گرنے دیا ہم کو
لگی ہوتی اگر ٹھوکر ، بتاؤ ہم کہاں جاتے
بڑے لجپال ہیں آقا ، نبھاتے ہیں غلاموں سے
نہ ہوتے شافعِ محشر ، بتاؤ ہم کہاں جاتے
کبھی سوچا اگر شامل نہ ہوتے انکی امت میں
بڑے رسوا سبھی ہو کر ، بتاؤ ہم کہاں جاتے
زبانیں سوکھ کر کانٹا سوا نیزے پہ سورج بھی
نہ ہوتے مالکِ کوثر ، بتاؤ ہم کہاں جاتے
محمد رضا نقشبندی