آپ کا سلاماردو غزلیاتجاوید مہدیشعر و شاعری
مسلسل آگ میں جلتا ہوا کشمیر بھی دیکھے
جاوید مہدی کی ایک اردو غزل
مسلسل آگ میں جلتا ہوا کشمیر بھی دیکھے
خدا سب دیکھتا ہے تو خدا کشمیر بھی دیکھے
تمھاری تو نمازوں میں خدا سے بات ہوتی ہے
اگر اب ہو تو کہنا یہ ذرا کشمیر بھی دیکھے
چراغوں کو جلاتا ہے جو درباروں پہ جا جا کر
اُسے ٹی وی دکھاؤ وہ جلا کشمیر بھی دیکھے
ترے آگے تری مسجد میں آ کے ہاتھ جوڑے ہیں
سکونِ زندگی مولا مِرا کشمیر بھی دیکھے
مجھے اُس دن کے سورج کے اُبھرنے کی تمنا ہے
کہ جس دن دهوپ کا چہرہ مرا کشمیر بھی دیکھے
جاوید مہدی