مِری وفا پر سوال کر کے
وہ جا رہا ہے کمال کرکے
لگا کے الزامِ بے وفائی
چلا وہ مجھ کو نڈھال کر کے
یہ دل تو اب تک ہے اس کا محرم
گئے دنوں کا خیال کر کے
جہاں رہے خوش رہے وہ مجھ کو
سپردِ رنج و ملال کر کے
سکون ملتا نہیں کسی کو
کسی کا جینا محال کر کے
منزّہ سیّد