آپ کا سلاماردو غزلیاتزین محکمشعر و شاعری

موت جس وقت آئیگی مجھ کو

زین محکم کی ایک اردو غزل

موت جس وقت آئیگی مجھ کو
زندگی خواب بُن رہی ہوگی

وہ جو بچھڑا ہے بیچ رستے میں
اس کی منزل بدل گئی ہوگی

تیرے لہجے سے لگ رہا ہے مجھے
یہ ملاقات آخری ہوگی

دکھ رہے گا ترے بچھڑنے کا
اور اداسی بھی دائمی ہوگی

کچھ نہیں ہوگا تیرے بعد یہاں
کچھ نہیں ہوگا ، خامشی ہوگی

دشت آواز دے رہا ہے مجھے
میری قسمت میں بے گھری ہوگی

زین محکم

post bar salamurdu

زین محکم

نام : زین محکم - مستقل پتہ ؛ سکیکھی حافظ آباد - عارضی پتہ : لاہور - طالب علم ہوں سپیریر یونیورسٹی میں کارڈیولوجی ڈپارٹمنٹ سے بیچلر کی تعلمیم لے رہا ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button