اشیاء:
چاول ایک کلو( 4 گلاس)
مٹر سوا کلو
آلو آدھا کلو
گھی ایک پاؤ
نمک دو چمچ (to taste)
گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
پیاز آدھ پاؤ
ترکیب:
چاول صاف کر کے تین مرتبہ دھو کر پانی میں ایک گھنٹہ پہلے بھگو دیں
مٹر کے دانے نکال لیجئے پتیلی میں گھی گرم کر کے پیاز کاٹ کر گہرے بادامی رنگ کا کر لیجئے پھر اس میں لہسن ادرک ڈال کر بھون لیں
پھر دوکلو پانی (آٹھ گلاس)ڈال دیجئے،
نمک گرم مصالحہ اور مٹر آلو ڈال دیجئے
جب پانی کو تین جوش آئیں تو چاول ڈال دیجئے اور دیکھیں جب پانی خشک ہونے لگے تو دس منٹ کے لیے دم لگا لیں ۔
مزیدار مٹر پلاؤ تیار ہے۔
تبصرے دیکھیں یا پوسٹ کریں