آپ کا سلاماسلامی گوشہسلام اردو سپیشل

حافظ محمد نفیس

حافظ محمد نفیس کا ایک منفرد اعزاز

مدرسہ فیضان مدینہ چونڈہ کے طالب علم حافظ محمد نفیس کا ایک منفرد اعزاز
طالب علم نے 9 گھنٹے 13 منٹ کے مختصر ترین وقت میں زبانی مکمل قرآن سنا دیا

رپورٹ (محمد اویس خالد سے)تفصیلات کے مطابق مدرسہ فیضان مدینہ چونڈہ کے طالب علم حافظ محمد نفیس نے صرف 9 گھنٹے 13 منٹ میں زبانی مکمل قرآن پاک سنا کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔مدرسہ فیضان مدینہ قصبہ چونڈہ و گردو نواح کا سب سے بڑا مدرسہ ہے جہاں علاقہ بھر سے طلبا قرآن حفظ کرنے اور دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے تشریف لاتے ہیں۔استاذ الحفاظ حضرت علامہ قاری محمد شہباز قادری عطاری صاحب کی زیر سرپرستی اب تک سینکڑوں طلبا قرآن حفظ کرکے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں اور ان میں سے اکثر علما کورس کے بعدمختلف علاقوں میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔بلاشبہ یہ قاری محمد شہباز عطاری قادری صاحب اور ان کے معاون اساتذہ حافظ محمد رمیض قادری صاحب اور حافظ محمد فرحان علی اویسی صاحب کی ان تھک محنتوں کا نتیجہ ہے کہ یہ مدرسہ علاقہ بھر میں دینی تعلیم عام کر رہاہے۔مدرسہ فیضان مدینہ کے زیر اہتمام ہر موقع پر تربیتی سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں جو کہ علاقہ بھر کے لوگوں کی دینی و روحانی تربیت کر رہے ہیں۔ حفاظ اکرام کا اتنی بڑی تعداد میں تیار ہونا بلاشبہ علاقے بھر کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے بھی حافظ محمد نفیس کی اس کارکردگی کو خوب سراہا جا رہا ہے۔اس موقع پر حافظ محمد نفیس کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل اور والدین کی دعاؤں کے بعد یہ سب میرے اساتذہ کی محنت ہے جنہوں نے مجھے اس قابل بنایا۔قاری شہباز احمد عطاری قادری صاحب کا کہنا تھا کہ یہ سب اللہ پاک کا فضل ہے۔ان کا مشن ہے کہ وہ ہمیشہ اسی طرح دین کی خدمت کرتے رہیں گے۔انہوں نے حافظ نفیس کے والدین کو بھی خصوصی مبارکباد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button