آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریعثمان اقبال خان
کوئی جواز گناہ و ثواب بھی دیتا
عثمان اقبال خان کی ایک اردو غزل
کوئی جواز گناہ و ثواب بھی دیتا
میں عمر جیتا تو اپنا حساب بھی دیتا
کوئی گھروندہ تھا جو بہہ گیا ہے لہروں میں
چٹان ہوتا تو کوئی جواب بھی دیتا
اگر چراغ کی بے حرمتی نہ کرتے تم
خدا ضرور تمہیں آفتاب بھی دیتا
جو لے گیا ہے مری وحشتوں بھری آنکھیں
وہ مانگتا تو اسے اپنے خواب بھی دیتا
اگر نہ کرتا وہ بنیاد کھوکھلی عثمان
میں اس کو سایہ بھی دیتا حجاب بھی دیتا
عثمان اقبال خان