خدا کی قسم تم ہمیں بھول جاؤ کبھی اپنا وعدہ نبھا کر تو دیکھو
کبھی تو ہمارے خیالوں میں آؤ کسی شب ہمیں یاد آ کر تو دیکھو
وفاؤں کا ہم سے صلہ بھی نہ پاؤ یوں ہم سے نہ ایسے ہی دامن چھڑاؤ
جہاں بھر کی خوشبو ہے ان کی نظر میں کبھی ان نگاہوں میں آ کر تو دیکھو
تمہیں بھی ہو انداز قربِ تمنا محبت کی راہوں میں پلکیں بچھانا
جو ہم نے چھپایا ہے آنکھوں میں برسوں ،وہی خواب دل میں جگا کر تو دیکھو
نہ ٹوٹے کبھی یہ تعلق ہمارا محبت کا پکا ہو دھاگا تمہارا
اگر تم سمجھتے ہو ہم کو مقدر تو حمزؔہ کا دامن تھما کر تو دیکھو
حافظ حمزہ سلمانی







