اردو نظمترانے اور ملی نغمےجمیل الدین عالیسلام اردو سپیشلشعر و شاعری

جیوے جیوے پاکستان

جمیل الدین عالی کا ایک ملی نغمہ

جیوے جیوے پاکستان
مہکی مہکی روشن روشن پیاری پیاری نیاری

رنگ برنگے پھولوں سے اک سجی ہوئی پھلواری
پاکستان

جیوے جیوے پاکستان
من پنچھی جب پنکھ ہلائے کیا کیا سر بکھرائے

سننے والے سنیں تو ان میں ایک ہی دھن تھرائے
پاکستان

جیوے جیوے پاکستان
بکھرے ہوؤں کو بچھڑے ہوؤں کو اک مرکز پہ لایا

کتنے ستاروں کے جھرمٹ میں سورج بن کر آیا
پاکستان

جیوے جیوے پاکستان
جھیل گئے دکھ جھیلنے والے اب ہے کام ہمارا

ایک رکھیں گے ایک رہے گا ایک ہے نام ہمارا
پاکستان

جیوے جیوے پاکستان

جمیل الدین عالی

post bar salamurdu

سائٹ منتظم

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button