وہ جو آیا تو دھواں ہو گیا
وہ پھر بھی عیاں ہو گیا
اس کی آنکھیں بس آنکھیں نہیں ہیں
آنکھوں کے نام پہ کنواں ہو گیا
ایک میں اکیلا نہیں مر رہا
فدا اس پہ سارا جہاں ہو گیا
بڑی بیزار زندگی جی رہا تھا
وہ آیا تو دل جواں ہو گیا
خوشیاں میرے گھر میں آنے لگیں
غم تھا جو رہتا رواں ہو گیا
میری قسمت کا ستارہ بھی رافی
کہیں عیاں تو کہیں پنہاں ہو گیا
حسنین خان رافی








