- Advertisement -

جا تجھے دل ربا معاف کیا

حسیب بشر کی ایک غزل

جا تجھے دل ربا معاف کیا
زندگی با خدا معاف کیا

تیرے جانے کا غم نہیں مجھ کو
یہ مقدر ہے, جا معاف کیا

ہم اچانک ہی اجنبی ہو گئے
کیوں یہ بدلی ہوا، معاف کیا

کتنی نازک سی شے بھروسا ہے
توڑ تم نے دیا، معاف کیا

آخری بار اُسے ملوں اور کہوں
جا تجھے بے وفا معاف کیا

لمس شامل لہو میں جب سے ہے
دل ہے سیماب سا, معاف کیا

خود سے بھی پوچھنا تھا مجھ کو حسیب
تو نے یہ کیا کِیا، معاف کیا

حسیب بشر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ڈاکٹر وحید احمد کی ایک غزل