آپ کا سلاماردو نظم

اِک رحمت گھر میں بھیجی ہے

طارق اقبال حاوی کی ایک اردو نظم

اپنی بیٹی کی پیدائش پر لِکھی ایک نظم۔۔۔
میرے مولا تیرا صد شکر
تیرا صد شکر، بے حد شکر
اِک رونق دَر میں بھیجی ہے
اِک رحمت گھر میں بھیجی ہے
تیری رحمت کا سایہ مولا
اِس رحمت کے سَر پہ ہو سَدا
یہ حیات جو تُو نے دی مولا
اِس حیات میں خوشی بختی لکھنا
اے کاتبِ تقدیر میری
ہے اِلتجا تجھ سے اِتنی
اِس ”بِٹیا“ کے مقدر میں
نہ کچھ ذرا سختی لکھنا۔۔۔!!! (آمین)

طارق اقبال حاوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button