آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعرینگار فاطمہ انصاری

اس طرح کمالِ سخن کی پہچان کی ہے

نگار فاطمہ انصاری کی ایک اردو غزل

اس طرح کمالِ سخن کی پہچان کی ہے
دلِ وابستہ کی کتنی خواہشیں قربان کی ہیں

ظلم کی بجلیاں دیکھ کر نہیں بھاگنے والے
بات میرے گھر کی نہیں، ہندوستان کی ہے

تو نے الجھا کے اس رنگین دنیا میں مجھے
آزمائش لی بھی تو میرے ایمان کی ہے

نہ سونپا جائے مجھے آسائشوں کا تھیلا
اس جہاں میں میری حیثیت مہمان کی ہے

خاموش صدائیں، خاموش فصلِ گُل
یہ خاموشی کیا کسی طوفان کی ہے؟

نگار فاطمہ انصاری

post bar salamurdu

نگار فاطمہ انصاری

نگار فاطمہ انصاری قلمی نام ہے ۔ تعلق یوپی کے مرادآباد ضلع سے ہے - اور 2024 میں شاعری کی دنیا میں قدم رکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button