اردو غزلیاتشعر و شاعریشہزاد نیّرؔ

اِن تیز رابطوں میں کہیں کھو گیا تو پھر

شہزاد نیّرؔ کی ایک خوبصورت غزل

اِن تیز رابطوں میں کہیں کھو گیا تو پھر
یہ آشنا بھی ہو گیا نا آشنا تو پھر

اتنا نہ شش جہات کے پنجرے پہ ناز کر
میں ساتویں طرف کو اگر چل دیا تو پھر

اِس بار میرے ذہن کا خدشہ تو دیکھیے
اُس کو بلا کے خود نہ وہاں جا سکا تو پھر

سیل فون میں رکھا تو عجب میرا حال ہے
وہ دل کے آئنے میں اگر آ بسا تو پھر

اِس خوف سے میں دل میں تجھے لا نہیں رہا
پچھلی محبتوں سے ہوا سامنا تو پھر

کیسے عجیب وسوسے آتے ہیں عشق میں
یہ ہو گیا تو خیر ہے ، وہ ہو گیا تو پھر

جو اشک ہر ملن پہ مری مانتا رہا
اِس آخری ملن میں اگر گر پڑا تو پھر

جس کے لیے نگاہ کو خالی کیے رکھا
اُس نے نہ میری آنکھ کا کاسہ بھرا تو پھر

شہزاد نیّرؔ

سائٹ منتظم

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button