آپ کا سلاماسلامی گوشہنعتیہ کلام ﷺ
ہے یقیں مجھ کو مدینے میں بلایا جائے گا
ایک نعتﷺ از حافظ حمزہ سلمانی
ہے یقیں مجھ کو مدینے میں بلایا جائے گا
درد مندوں کو گلے سے جب لگایا جائے گا
ذاتِ اقدسﷺ پر پڑھوں گا میں دل و جاں سے درود
قبر میں جب آپﷺ کا چہرہ دکھایا جائے گا
روز محشر جب میں ہوں گا ،تشنگی سے جاں بلب
حوضِ کوثر کا بھرا کاسہ پلایا جائے گا
روز محشر میں جبھی نامہ عمل کھلنے لگے
میرے عیبوں پر پسِ پردہ کرایا جائے گا
عاصیوں کو خوف کیا ، رحمت کی چادر ہے تنی
ہم کو آقا ﷺکے کرم سے بخشوایا جائے گا
خوش نصیبی ہے مری آقا ﷺکا ہوں میں امتی
رحمتِ عالم کی چادر میں چھپایا جائے گا
حافظ حمزہ سلمانی