آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریعُظمی جَون

چین ہے دل کو میسّر

ایک اردو غزل از عُظمی جٙون

چین ہے دل کو میسّر، بے کلی اپنی جگہ
بِھیڑ ہے احباب کی، تیری کمی اپنی جگہ

تِتلِیوں کا رقص ہے صحنِ سُخن میں آج بھی
مجھ پہ ہے جو مہرباں شعری پری اپنی جگہ

خامشی سے ساکِت و جامَد کھڑے ہیں سائے سب
سحر طاری کر چکی ہے چاندنی اپنی جگہ

شعر کہنے کے لئے لازم نہیں عاشق بھی ہوں
عاشقی اپنی جگہ ہے، شاعری اپنی جگہ

چاندنی ہو، آبِجُو ہو، تُو مِری بانہوں میں ہو
خواہشیں اپنی جگہ ہیں، بےبسی اپنی جگہ

اِک طرف زورِ بیاں ہے، اِک طرف آنکھیں تِری
شاعری اپنی جگہ ہے، ساحری اپنی جگہ

ماں مِری پہلی محبّت، تُو ہے شاید آخری
اوّلیں تو اوّلیں ہے، آخری اپنی جگہ

عُظمی جٙون

post bar salamurdu

عُظمی جَون

عُظمی جَون- سِبّی : بلوچستان-دو شعری مجموعوں کے خالق :*خِزاں کی رُت سُنہری ہے**ستارے میرے آنسو ہیں*- پروفیسر/پرنسپل (ریٹائرڈ)- مقامی، صوبائی، ملکی اور عالمی مشاعروں میں شرکت۔ لاتعداد ایوارڈ و اسناد یافتہ۔ *فن اور شخصیت*- *خِزاں کی رُت سُنہری ہے کا فنی جائزہ* - *"خِزاں کی رُت سُنہری ہے" کا تنقیدی جائزہ*- *عُظمی جَون کی شاعری میں روایت و جدیدیت کا تقابلی جائزہ* جیسے عنوانات کے تحت BS, ایم ایس اور M.Phil کی سطح پر تحقیقی مقالہ جات۔ Face Book, YouTube، Instagram جیسے سوشل میڈیا پر Uzmee Jaon کے نام سے چینل اور پیجز۔ریختہ اور گوگل پر مواد موجود۔آذربائیجان میں عارضی رہائش۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button