- Advertisement -

بازیافت

ایک اردو نظم از انجلا ء ہمیش

بازیافت

ہم جن خوابوں کے پیچھے بھاگتے ہیں

وہ آنکھ کھُلتے ہی ٹوٹ جاتے ہیں

ہم جن رستوں پر چلنا چاہتے ہیں

وہ رستے نہ جانے کیوں اجنبی بن جاتے ہیں

ہماری آنکھیں انتظار کرنا بھول چکی ہیں

ہمارے آنسو خشک ہوچکے ہیں

کسی کی یاد اب ہ میں ستاتی نہیں

اب نہ کوئی درد ہے

نہ کوئی خلش

ہم نے کاٹ پھینکے وہ اعضاء جو ہ میں لہو لہو کرچکے

ہاں ۔۔۔

اپنے آپ سے بچھڑنے کا کچھ ملال تو ہے

اپنے آپ پر ہنسنے کاتھوڑاغم بھی ہے

جو جھوٹ ہم نے اپنی ذات سے بولے

ان کی چبھن بھی ہے

مگر اس کے سوا ہم کیاکرتے

زندگی کوئی کوئی معانی تو دینا تھا

بِنا کسی سرشاری کے

کیونکہ ہم جانتے ہیں

ہمار ی محبت سڑ چکی ہے

انجلا ء ہمیش

  1. Noreen Mughis Sheikh کہتے ہیں

    Hamari aankhian intazar kerna bhool gai Hain

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ایک اردو غزل از ساغر صدیقی