ثوبیہ راجپوت

ثوبیہ راجپوت پاکستان کے شہر سیالکوٹ کینٹ، اُورا میں 7 اپریل کو پیدا ہوئیں۔ثوبیہ راجپوت ایک عہد ساز اور ہمہ جہت شخصیت کا نام ہے۔ آپ اپنی ذہانت، خوش اخلاقی، خوش مزاجی اور ملنساری کی وجہ سے ہر محفل کا مرکز قرار پاتی ہیں۔ پہلی ہی ملاقات میں اپنی سادگی اور خلوص سے دلوں کو جیت لینا آپ کی خاص پہچان ہے۔ثوبیہ راجپوت نے اپنے قلم کے ذریعے نہ صرف قارئین کے دلوں میں جگہ بنائی بلکہ بطور شاعرہ، نعت گو شاعرہ، افسانہ نگار، کالم نگار، تبصرہ نگار، تجزیہ نگار ،پنجابی اور اردو کی شاعری میں اپنی منفرد پہچان بناچکی ہیں۔ معاون ایڈیٹر: برج میڈیا یو ایس اے
ان کی ادبی خدمات میں افسانوی مجموعہ "وجود شب” شامل ہے، جس میں انہوں نے مشاہدات و تجربات کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ قلم بند کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کا نعتیہ مجموعہ بھی جلد منظر عام پر آرہا ہے جبکہ متعدد انتھالوجیز شائع ہو چکی ہیں۔

Back to top button