زمانے کی قسم کھا کر خدا تنبیہہ کرتا ہے
کہ ذرّہ ذرّہ جس کے نام کی تسبیح کرتا ہے
زمانے کے تغیّر کی قسم کھا کر کہا رب نے
یقیناً ڈوبتے دن کا حوالہ بھی دیا رب نے
خدا کہتا ہے کہ انسان بےشک ہے خسارے میں
زوالِ وقت کا قصہ بیاں ہے ہر نظارے میں
سوائے ان کے جو ایمانِ کامل سے ہوئے معمور
ہمیشہ نیکیوں کے کام سے دل کو رکھا مسرور
سوائے ان کے جو حق بات کی تحسین کرتے ہیں
مصیبت کی گھڑی میں صبر کی تلقین کرتے ہیں
سوائے ان کے جو اللہ کی جانب بلاتے ہیں
خدا کی راہ میں مشکل کو سینے سے لگاتے ہیں
منزّہ سیّد