ہما فلک

ہمافلک کا اصل نام ہمامالنی وائیں ہے وہ اٹھائیس دسمبر کو پیدا ہوئیں ایم اے پولیٹیکل سائینس کیا اور اب ایک گھریلو خاتون کے طور پر زندگی گزار رہی ہیں لکھنا پڑھنا ان کی دلچسپی بھی ہے اور مشغلہ بھی – ہما کا پہلا مطبوعہ افسانہ تھا “ہلدی والی” اور سال 2018 میں ان کی افسانوں کی کتاب “روح دیکھی ہے کبھی” کے نام سے منظر عام پر آ چکی ہے ان کے نمائیندہ افسانوں ہلدی والی، ‏دی ونش فے، ابدی موت اور ببول شامل ہیں اب تک ان کے افسانے ثالث مدیر اقبال حسن آزاد ، زبان وادب بہار اکیڈمی انڈیا ، بیسویں صدی مدیر شمع افروززیدی، قلم کی روشنی مدیر ظفر اقبال ہاشمی، ندائے وقت مدیر قاری ساجد نعیم اور انہماک انٹرنیشنل مدیر سید تحسین گیلانی۔ کے علاوہ بہت سے دیگر ادبی رسالوں میں شائع ہوچکے ہیں – ہما کی ایک افسانوں کی کتاب “روح دیکھی ہے کبھی ” چھپ کر شائقین افسانہ کے ساتھ ساتھ ناقدین سے بھی داد پا چکی ہے سر دست ایک مزید افسانوی مجموعے کے مسودے پر کام جاری ہے
Back to top button