اردو شاعریاردو غزلیاتجون ایلیا Aadmi Waqt Par Gaya Hoga By Jaun Elia By ارمیشہ شاہد On نومبر 17, 2019 ۳۶۸ 0 آدمی وقت پر گیا ہوگا وقت پہلے گزر گیا ہوگا وہ ہماری طرف نہ دیکھ کے بھی کوئی احسان دھر گیا ہوگا خود سے مایوس ہو کے بیٹھا ہوں آج ہر شخص مر گیا ہوگا شام تیرے دیار میں آخر کوئی تو اپنے گھر گیا ہوگا مرہم ہجر تھا عجب اکسیر اب تو ہر زخم بھر گیا ہوگا 0 ۳۶۸ براہ کرم شیئر کریں