آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمنزہ انور گوئیندی

یہ رنگ و نغمہ یہ خوشبو

منزہ انور گوئندی کی ایک اردو غزل

یہ رنگ و نغمہ یہ خوشبو یہ لالہ زار حیات
جو ہم نہ ہوں تو کہاں جلوہ بہار حیات

معاملات وفا ہوں کہ کاروبار حیات
ہم اہل درد رہے کب نہ پاسدار حیات

حریم ناز بھی باب حرم بھی زنداں بھی
ہزار سنگ گراں ایک راہ گزار حیات

انہیں کو صحبت دار و رسن قبول ہوئی
جنہیں پسند رہی خواہش کنار حیات

نہ دل کی بات فسوں ہے نہ ذکر دہر فریب
کہ دھوپ چھاؤں سے ہے رونق دیار حیات

منزہ انور گوئیُندی

post bar salamurdu

منزہ انور گوئیندی

تعارف منزہ انور گوئیندی کا تعلق ادبی گھرانے سے ہے ان کے والد انور گوئیندی کا شمار مشاہیر ادب میں ھوتا ھے اور وہ اردو ادب کے بانیوں میں سے ھیں ۔ سرگودھا میں کامران مشاعرے اور کامران رسالے کے ذریعے انہوں نے ادب کی آبیاری کی ان کی وفات کے بعد یہ مسند ان کی اکلوتی بیٹی منزہ انور گوئیُندی نے سنبھالی جو ایک نامور افسانہ نگار ، کالم نگار اور شاعرہ ھونے کے ساتھ ساتھ کامران ادبی رسالہ کی مدیرہ بھی ہیں ۔ منزہ انور گوئیندی عالمی شہرت یافتہ قلمکار اور صدا کار ہیں ۔ گزشتہ بیس سال سے ریڈیو پاکستان سے منسلک ھیں اور علمی و ادبی پروگرام پیش کر رہی ھیں ۔ منزہ انور گوئیُندی کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈز اور اعزازات اور میڈلز دیے جا چکے گئے ھیں ۔ حال ھی میں دورہ برطانیہ کے دوران انہیں سفیر ادب کا خطاب بھی عطا کیا گیا ۔ اور ان کے اعزاز میں سکاٹ لینڈ بین الاقوامی مشاعرے کا انعقاد بھی کیا گیا منزہ گوئیندی کے خاندان کا شمار کارکنان تحریک پاکستان میں ھوتا ھے اور اس ضمن میں انہیں سابق صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے گولڈ میڈل بھی دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button