آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریماوٰی سلطان

یہ مصلحت کے ڈھکوسلے

ماوٰی سلطان کی ایک اردو غزل

یہ مصلحت کے ڈھکوسلے سب اٹھاؤ ،جاؤ، زمانے والو
کہ مدّتوں سے سمجھ چکی ہوں یہ سارے داؤ زمانے والو

بنا ولی کے نکاح باطل ہے مانتی ہوں مگر مجھے تم
بنا محبت کے لمس کیا ہے ذرا بتاؤ زمانے والو

تمہاری اندھی عقیدتوں نے بصارتیں تک سیاہ کر دیں
مجھے سحر کی امید ان میں نہیں دکھاؤ زمانے والو

جو خود کشی کی نوشت لکھتے جوان ہاتھوں کو روکنا ہے
تو ان کی خاطر کوئی زمانہ نیا بناؤ زمانے والو

خدائے برتر بدل تو سکتا ہے روسیاہی کو روشنی سے
دل و نظر کو خرابیوں سے اگر بچاؤ زمانے والو

ماوٰی سلطان

post bar salamurdu

ماوٰی سلطان

بنیادی طور پر حافظ آباد سے ہیں لیکن آج کل مکہ مکرمہ میں مقیم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button