آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریضیا مذکور

وقت ہی کم تھا فیصلے کے لیے

ضیا مذکور کی ایک اردو غزل

وقت ہی کم تھا فیصلے کے لیے
ورنہ میں آتا مشورے کے لیے

تم کو اچھے لگے تو تم رکھ لو
پھول توڑے تھے بیچنے کے لیے

گھنٹوں خاموش رہنا پڑتا ہے
آپ کے ساتھ بولنے کے لیے

سینکڑوں کُنڈیاں لگا رہا ہوں
چند بٹنوں کو کھولنے کے لیے

ایک دیوار باغ سے پہلے
اک دوپٹہ کھلے گلے کے لیے

ترک اپنی فلاح کر دی ہے
اور کیا ہو معاشرے کی لیے

اب میں رستے میں لیٹ جاؤں کیا
جانے والوں کو روکنے کے لیے

لوگ آیات پڑھ کے سوتے ہیں
آپ کے خواب دیکھنے کے لیے

ضیا مذکور

post bar salamurdu

ضیا مذکور

نام ضیاءالقمر قلمی نام ضیا مذکور آبائی شہر بہاول پور تعلیم بی اے آنرز انگریزی پیشہ لیکچرار انگریزی ایم ٹی بی کالج صادق آباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button