آپ کا سلاماردو غزلیاتحارث بلالشعر و شاعری

اسکو جنون تھا کہ مجھے

حارث بلال کی ایک اردو غزل

اسکو جنون تھا کہ مجھے ساتھ لے چلے
خود کو گرا دیا کہ مجھے ساتھ لے چلے

رفتار یوں ملائی ستاروں نے میرے ساتھ
اک پل کو یوں لگا کہ مجھے ساتھ لے چلے

ویسے وہ زندگی میں اٹھا بھی نہیں کبھی
ایسے نہیں گرا کہ مجھے ساتھ لے چلے

پہلے یہی زمانے مجھے مانتے نہ تھے
اب مان کیا لیا کہ مجھ ساتھ لے چلے

دریا کو بستیوں میں بکھرنے کا شوق تھا
میں چیختا رہا کہ مجھے ساتھ لے چلے

خائف ہیں باغبان سے کچھ سوکھتے گلاب
اس کو یہ بولنا کہ مجھے ساتھ لے چلے

گِنوائے راستے کے سبھی پیچ و خم اسے
سیدھا نہیں کہا کہ مجھے ساتھ لے چلے

حارثؔ ادھورا ہونا کوئی عیب تو نہیں
اس کو ہے مشورہ کہ مجھے ساتھ لے چلے

حارث بلال

post bar salamurdu

حارث بلال

حارث بلال 1993دسمبر میں سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 2014 میں شاعری کا آغاز کیا۔ ان کا شعری مجموعہ "ہم شجر" نومبر 2025 میں شائع ہو چکا ہے۔ تعلیمی حوالے سے ایم فل کی ڈگری لمز یونیورسٹی لاہور سے حاصل کر چکے ہیں اور گولڈ میڈل کے حامل ہیں۔ تا حال وہ نمل یونیورسٹی میانوالی میں اسسٹنٹ رجسٹرار کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button