- Advertisement -

اسکی سانسیں میری سانسیں

ایک اردو غزل از حسن فتحپوری

اسکی سانسیں میری سانسیں اسکی جان ہے میری جان
جب سے ا سکا ساتھ ملا ہے،. جینا ہے کتنا آسان

عشق عبادت عشق شریعت عشق حقیقت عشق خدا
عشق سے دنیا خلق ہوئی ہے عشق پہ ہے میرا ایمان

دل کا ہر اک گوشہ گوشہ. آج منور ہے کتنا
مجھکو تو ایسا لگتا ہے، سورج ہے گھر میں مہمان

اسکا پاک. کتابی. چہرا., بڑھ کر میں نے چوم لیا
آنکھیں، لب، رخسار ہیں غزلیں ، اور وہ غزلوں کا دیوان

میری بات کہاں مانوگے، خود آکر گھر میں دیکھو
ہر جانب یادیں بکھری ہیں، آنگن ہو یا ہو دالان

اہل خرد سے میں نے سنا ہے، دل والوں کی بستی میں
عشق کا دل پر حملہ ہو تو، عقل کو کر لینا دربان

خون کے رشتوں میں مت ڈھونڈو، پیار محبت کا جذبہ
یار ‘ حسن، دولت سے ہوتی ہے اب رشتوں.. کی

حسن فتحپوری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ایک اردو غزل از حسن فتحپوری