آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمیر حسن

تم ہنستے ہو، مسکراتے اچھے لگتے ہو

میر حسن کی ایک اردو غزل

تم ہنستے ہو، مسکراتے اچھے لگتے ہو
میرا نام لے کے بلاتے اچھے لگتے ہو

تمہاری سادگی اپنی جگہ حسین مگر
تم دل کی بات سناتے اچھے لگتے ہو

تمہاری آنکھوں میں جب خود کو دیکھتا ہوں میں
تم اُس گھڑی مجھے سب سے اچھے لگتے ہو

تمہارا انتخاب ہوں، یہی فخر ہے مجھ کو
تم مجھ پہ حق بھی جتاتے اچھے لگتے ہو

کبھی خفا، کبھی خاموش، کبھی شرارت میں
تم اپنی ہر ادا میں مجھے اچھے لگتے ہو

کبھی جو رات گئے نیند مجھ سے روٹھ جائے
تم نیند آنے تلک قصے سناتے اچھے لگتے ہو

میں سب کے سامنے ہنس کر چھپا لوں دکھ اپنے
تم بن کہے میرا حال جان جاتے اچھے لگتے ہو

تم میرے الفاظ میں آخر سما پاؤ گے کہاں
تم حسنؔ کے لکھے اشعار سے بھی اچھے لگتے ہو

میر حسن
post bar salamurdu

میر حسن

میرا نام حسنؔ ہے، جو کہ میرا ہی انتخاب ہے، تعلق منڈی بہاؤالدین، پنجاب سے ہے۔مادری زبان پنجابی ہے، مگر اردو سے بھی محبت ہے اور احساسات کو شعر میں ڈھالنے کا شوق۔ جو بات زبان کہنے سے رہ جائے، اسے قلم کے سپرد کر دیتا ہوں۔ محبت، ہجر اور زندگی کے اَن کہے احساسات میری شاعری کا محور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button