آپ کا سلاماردو غزلیاتسمیر شمسشعر و شاعری
شبِ ہجراں میں غمِ دل کا تعدّد کَیا ہے؟
سمیر شمس کی اردو غزل
شبِ ہجراں میں غمِ دل کا تعدّد کَیا ہے؟
اور تیرہ شبی میں تیرگی کی حد کَیا ہے؟
تیری دُنیا میں یہ غم ناک محبّت ہے کیوں؟
سانس کے ساتھ دلوں پر یہ تشدّد کَیا ہے؟
اک ملاقات کہ ہر روز ہُوا کرتی ہے
پھر بتا خوابِ مجرّد میں مجرّد کَیا ہے؟
سانس در سانس ترا بوجھ اٹھایا ہم نے
زندگی بول ترا اور بھی مقصد کَیا ہے؟
جب خدا دل میں بسا ہوتا ہے تَو پھر چوگرد
یہ کلیسا ، یہ حرم ، مسجد و مرقد کَیا ہے؟
گر سبھی لوگ زمانے میں برابر ہیں سمیرؔ
نسب و نام ہے کَیا؟ اور یہ مسند کَیا ہے؟
سمیرؔ شمس