آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعرینسیم شاہانہ سیمیں

سہنے کو رنج گنبدِ بے در میں آ گیا

نسیم شاہانہ کی ایک اردو غزل

سہنے کو رنج گنبدِ بے در میں آ گیا
وہ بد نصیب شہرِ ستم گر میں آ گیا

قدرت کا شاہکار تھا رنگِ چمن مگر
گلشن کا سارا حسن گلِ تر میں آگیا

بادل یہاں پہ کھل کے جو برسا تمام رات
طوفان کوئی زیست کے ساگر میں آ گیا

حُُر کتنا خوش نصیب تھا لاکھوں کو چھوڑ کر
ابنِ علی کے خیمہ ء اطہر میں آ گیا

اس کا خیال آتے ہی یادوں کا اک ہجوم
،دستک دیے بغیر مرے گھر میں آ گیا ،

پاگل ہوا نے سارے دیئے ہی بجھا دیے
گاؤں سیاہ رات کی چادر میں آ گیا

نکلا سفر کے واسطے جب گھر سے وہ نسیم
کچھ اور درد شام کے منظر میں آ گیا

نسیم شاہانہ سیمیں

post bar salamurdu

نسیم شاہانہ سیمیں

میرا پہلا قدم ۔۔۔مٹھی میں جگنو۔سایہ شجر کا،کالم نویس۔۔صدر پیٹا خواتین ونگ سرگودھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button