اردو غزلیاتانور شعورشعر و شاعری

ہر طرف رونقیں ہیں ، میلے ہیں

انور شعورکی ایک اردو غزل

ہر طرف رونقیں ہیں ، میلے ہیں
اور ہم شہر میں اکیلے ہیں

من کا مرہم کہیں نہیں بکتا
سو دکانیں ، ہزار ٹھیلے ہیں

زہر کھانے کی بھی نہیں فرصت
وہ بکھیڑے ہیں ، وہ جھمیلے ہیں

بعد میں ہوگئے بڑے دونوں
صرف بچپن میں ساتھ کھیلے ہیں

یہ نہیں دیکھتا وہ نکتہ نواز
کس نے پاپڑ زیادہ بیلے ہیں

دشمنوں کے علاوہ ہم نے شعور
دوستوں کے ستم بھی جھیلے ہیں

post bar salamurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button