آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریصائمہ کامران

پھرتے ہو جو تنہا تنہا

سیدہ صائمہ کامران کی ایک اردو غزل

پھرتے ہو جو تنہا تنہا،اس کا نام محبت ہے
خود ہی خود سے باتیں کرنا ،اس کا نام محبت ہے

پوچھ رہے ہو دنیا سے تم کیا تریاق اداسی کا
میں نے اس کو برسوں جھیلا، اس کا نام محبت ہے

لاکھ جتن کرڈالو اس کو اپنے بس میں کرنے کا
دے گی تم کو آخر دھوکا،اس کا نام محبت ہے

یہ جو مجھ کو ساری دنیا اپنی دشمن لگتی ہے
اچھا ،اچھا، اچھا، اچھا اس کا نام محبت ہے

رب کے بعد مجھے تو شاید صائمہ ایسا لگتا ہے
جس کو جائز ہوتا سجدہ اس کا نام محبت ہے

سیدہ صائمہ کامران

post bar salamurdu

صائمہ کامران

شاعرہ، بچوں کی ادیبہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی سلیبس ڈیزائنر،کالم نویس،بین الاقوامی چینلز کی اینکر پرسن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button