نہ چاہوں مان دنیا میں، نہ چاہوں سورگ کو جانا
مجھے ور دے یہی ماتا رہوں بھارت پے دیوانہ
کروں میں قوم کی سیوا پڑے چاہے کروڑوں دکھ
اگر پھر جنم لوں آکر تو بھارت میں ہی ہو آنا
لگا رہے پریم ہندی میں، پڑھونں ہندی لکھوں ہندی
چلن ہندی چلوں، ہندی پہرنا، اوڑھنا خانا
بھون میں روشنی میرے رہے ہندی چراگوں کی
سودیشی ہی رہے باجا، بجانا، راگ کا گانا
لگیں اس دیش کے ہی ارتھ میرے دھرم، ودیا، دھن
کروں میں پران تک ارپن یہی پرن ستی ہے ٹھانا
نہیں کچھ غیر-ممکن ہے جو چاہو دل سے ‘بسمل’ تم
اٹھا لو دیش ہاتھوں پر ن سمجھو اپنا بیگانہ
رام پرساد بسمل