آپ کا سلاماردو غزلیاتسردار حماد منیرشعر و شاعری

محبت کا فسانہ دو دلوں کا راز ہوتا ہے

سردار حماد منیر کی ایک اردو غزل

محبت کا فسانہ دو دلوں کا راز ہوتا ہے
مسرت دے دلوں کو جو یہ ایسا ساز ہوتا ہے

کبھی مسکان چہرے پر کبھی رمجِم نگاہوں میں
محبت کرنے والوں کا الگ انداز ہوتا ہے

یہ دل بے چین ہو کر دم نگاہیں جستجو میں ہوں
یہیں سے تو محبت کا حسیں آغاز ہوتا ہے

پروں کو اس کا رکھوالا ہی اکثر کاٹ دیتا ہے
ارادہ جب کبوتر کا بڑی پرواز ہوتا ہے

ہمیں حامیؔ وہی اپنی ہنسی سے مار دیتے ہیں
ہمیں جن بے وفاؤں کی ہنسی پر ناز ہوتا ہے

سردار حمادؔ منیر

post bar salamurdu

سردار حماد منیر

سردار حمادؔ منیر کی پیدائش پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مشہور شہر ایبٹ آباد کے ایک علاقے نتھیاگلی ملاچھ میں ہوئی جو کہ اپنی دلکشی اور خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پیکنک پوائنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے اپنی میٹرک تک کی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول نتھیاگلی سے حاصل کی اور 2022 میں میٹرک کا امتحان پاس کر کے تعلیم کے سلسلے میں اپنے جڑواں بھائی سردار مریض منیر کے ہمراہ ایبٹ آباد شہر کا رخ کیا اور وہاں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد میں داخلہ لیا اور وہیں سے 2024 میں آیف ایس سی کا امتحان پاس کیا اور ابھی وہ( ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکناجی ) سے اپنی گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے میں مصروفِ عمل ہیں ۔اور شاعری کا شوق انہیں اپنے ہائی اسکول کی ابتدا ہی سے ہوا اور پھر اچھا اساتذہ کی رہنمائی سے فارسی عربی اور انگریزی جیسی زبانوں کے اصول کا شوق پڑا اور اسی سے ان کا رخ اُردو شاعری کی طرف مائل ہوا اور نتیجتاً ان وہ کالج کے دونوں میں خود بھی شاعری لکھنے لگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button