- Advertisement -

مرے سرکارؐ نے جب بھی تبسم کی ردا اوڑھی

ایک اردو نعت ﷺ از اویس خالد

مرے سرکارؐ نے جب بھی تبسم کی ردا اوڑھی
گُلوں میں رنگ بھر آئے ستاروں نے ضیا پائی

حرم کو جانے والو! تم پہ نازاں ہے جہاں سارا
کہیں مل کر سبھی قدسی بڑی قسمت حسیں پائی

سناتے ہیں جو دشمن کو معافی کا کھلا مژدہ
وہ کب چاہیں گے محشر میں غلاموں کی ہو رسوائی

مرے لجپالؐ نے میری جو تربت میں قدم رکھے
لحد کے سونے آنگن میں لگا جیسے بہار آئی

غلامی انؐ کے در کی میں فقط لے کر ہوا حاضر
خدا کو حشر میں میری یہی اچھی ادا بھائی

نہ جانے کب یہ ٹل جاتی بھروسہ زیست کا کیا تھا
نثار ایسی میں قسمت پر مدینہ جو دکھا لائی

تڑپتا ہوں میں سننے کو کہ آ کر کوئی یہ کہہ دے
چلو اویس دیوانے مدینے سے صدا آئی

اویس خالد

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ایک اردو نعت ﷺ از اویس خالد