آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریعابِد ملک

ہزار طعنے سنے گا،خجِل نہیں ہو گا

عابِد ملک کی ایک اردو غزل

ہزار طعنے سنے گا،خجِل نہیں ہو گا
یہ وہ ہجوم ہے جو مشتعِل نہیں ہو گا

اندھیرا پوجنے والوں نے فیصلہ دیا ہے
چراغ اب کِسی شب میں مخِل نہیں ہو گا

زمیں پر آنے سے پہلے ہی عِلم تھا مجھکو
مِرا قیام یہاں مستقِل نہیں ہو گا

تجھے معاف تو کر دوں گا ساری باتوں پر
مگر یہ زخم کبھی مندمِل نہیں ہو گا

عابِد ملِک

post bar salamurdu

عابد ملک

عابد ملک (شعبہ اردو) مسلم کالج نیو شاہ شمس کیمپس ، وہاڑی روڈ ، ملتان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button