آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریضیا مذکور

اِسی ندامت سے اُس کے کندھے جھکے ہوئے ہیں

ضیا مذکور کی ایک اردو غزل

اِسی ندامت سے اُس کے کندھے جھکے ہوئے ہیں
کہ ہم چھڑی کا سہارا لے کر کھڑے ہوئے ہیں

جہاں سے جانے کی جلدی کس کو ہے، تم بتاؤ
یہ سوٹ کیسوں میں کپڑے کس نے رکھے ہوئے ہیں

وہ خود پرندوں کا دانہ لینے گیا ہوا ہے
اور اس کے بیٹے شکار کرنے گئے ہوئے ہیں

کرا تو لوں گا میں علاقہ خالی لڑ جھگڑ کر
مگر جو اس نے دلوں پہ قبضے کئے ہوئے ہیں

میں کیسے باور کراؤں جا کر یہ روشنی کو
کہ ان چراغوں پہ میرے پیسے لگے ہوئے ہیں

تمہارے دل میں کھلی دکانوں سے لگ رہا ہے
یہ گھر یہاں پر بہت پرانے بنے ہوئے ہیں

تم اِن کو چاہو تو چھوڑ سکتے ہو راستے میں
یہ لوگ ویسے بھی زندگی سے کٹے ہوئے ہیں

ضیا مذکور

ضیا مذکور

نام ضیاءالقمر قلمی نام ضیا مذکور آبائی شہر بہاول پور تعلیم بی اے آنرز انگریزی پیشہ لیکچرار انگریزی ایم ٹی بی کالج صادق آباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button