- Advertisement -

خلقتِ نور کلام

خوشبوئے قلم محمدصدیق پرہار

خلقتِ نور کلام 

اللہ کے خزانوں میں کمی نہیں کوئی
رسول پاک سے بڑاسخی نہیں کوئی
خلقت نورمصطفی ہوئی پہلے سب سے
بعدسرورعالم کے نبی نہیں کوئی
صدیق اکبربولے اللہ‘رسول کے سوا
چیزمیرے گھرمیں رہی نہیں کوئی
ہیں جب ہم حق پرعمرکہنے لگے
یوں چھپے رہیں بات بھلی نہیں کوئی
دامادرسول ہوذولنورین ہولقب جس کا
دنیامیں دوسراعثمان غنی نہیں کوئی
یکتائے شان ہیں نبی محترم اصحاب گرامی
علی المرتضیٰ کے بعدعلی نہیں کوئی
کرسکوں عبادت یارب خوب خوب تیری
مختصرہے تیری رات بڑی نہیں کوئی
عداوت ہے نبی کے نواسوں سے جنہیں
جہنمی ہیں سب وہ جنتی نہیں کوئی
گزجائے نبی ء رحمت کی یادمیں
اس گھڑی سے بہترگھڑی نہیں کوئی
گردن پہ جس کی غوث اعظم کا
قدم نہ ہوایساولی نہیں کوئی
گھوم کرصدیقؔ مدینے میں عشاق بولے
مدینے کی گلیوں جیسی گلی نہیں کوئی

محمدصدیق پرہار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
از یوسف حسن